ساراوان میں پاکستانی شہریوں کے قتل پر ایران کا بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساراوان میں پاکستانی شہریوں کے قتل پر ایران کا بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایرانی حکومت کی جانب سے ساراوان میں 9بے گناہ پاکستانی شہریوں کے قتل مملکت ایران کا بیان سامنے آگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ساراوان میں 9بے گناہ پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے علاقے ساراوان میں 9 پاکستانی مزدوروں کے قتل کے واقعے پر گہرے دکھ اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصرکنعانی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ حکام کی طرف سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔حکومت پاکستان اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو ایران، پاکستان برادرانہ تعلقات کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔قبل ازیں پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ہولناک اور قابل نفرت واقعہ قرار دیا۔

Related Posts