اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں 52 مقامات کا حوالہ دینے والے 290 کا ہندسہ خاص طور پر یاد رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ جو لوگ ہمیں 52 کا ہندسہ دکھا رہے ہیں، وہ 290 نوے کا ہندسہ بھی یاد رکھیں، ایرانی قوم کو دھمکی کبھی نہ دی جائے۔
Those who refer to the number 52 should also remember the number 290. #IR655
Never threaten the Iranian nation.— Hassan Rouhani (@HassanRouhani) January 6, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی بیسز کو نشانہ بنایا تو کم از کم 52 ایرانی مقامات ہمارے نشانے پر ہیں جنہیں کسی بھی وقت میزائل سے ہدف بنایا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر دو روز قبل اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمیں بڑی بے باکی سے مخصوص امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رہا ہے۔
پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کے دہشت گرد لیڈر (جنرل سلیمانی) کو نشانہ بنایا جس کا وہ بدلہ لینا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ کو نشانہ بنایا گیا تو 52 مقامات نشانے پر ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ