آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Transport strike

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آل پاکستان  گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی پہیہ جام ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہوگئی جبکہ ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ایکسل لوڈ قانون پر عمل درآمد نہ ہونے اور روڈ پرمٹ فیس میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر رکھا ہے جس  کا آج دوسرا روز ہے۔

حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایسوسی ایشن سے ابھی تک کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ ہمارے مسائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ایکسل لوڈ حدود کا اطلاق فوری طور پر عمل میں لایا جائے اور ہمارے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔

 لاہور میں 2 جنوری کو  گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف، ٹول ٹیکس اور حکومت کی طرف سے عائد زائد جرمانوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے  ملک بھر میں 6 جنوری سے مکمل  طور پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایکسل لوڈ قانون کے نفاذ تک کاروبار بند رکھا جائے گا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ عمل میں نہیں لایا گیا جس کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ جب تک حکومت ایکسل لوڈ قانون نافذ نہیں کرے گی، کاروبار بند رہے گا۔

مزید پڑھیں:  گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان 

Related Posts