پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس 41 ہزار 500 کی سطح عبور کر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس 41 ہزار 500 کی سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس 41 ہزار 500 کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی ابتدا سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا، ابتدائی طور پر 100انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  انڈیکس میں مجموعی طور پر 480 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 770 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مجموعی طور پر انڈیکس میں 1.24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ آج مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 296 کی سطح پر ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی 1 گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 381 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں مجموعی طور پر 1027.06 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 41 ہزار 296 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ 90.52 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

  مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 1 کھرب 68ارب21کروڑروپے کا نقصان

Related Posts