اسلام آباد: پاک ایران تعلقات کا نیا دور آج سے شروع ہورہا ہے جس میں ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے آج ملاقات کریں گے۔
دو روزہ دورۂ پاکستان کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایران کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان امن عمل محمد ابراہیم بھی وزیرِ خارجہ جواد ظریف اور ایرانی سفیر کے ہمراہ 2 روزہ دورۂ پاکستان میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایرانی بینکوں اور مالیاتی شعبے پر پابندیاں عائد کردیں