براہ راست ایرانی حملے کے دوران ایرانی خاتون اینکر نے بہادری کی مثال قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایرانی میڈیا
ایرانی ٹی وی کی خاتون اینکر نے لائیو نشریات کے دوران براہ راست اسرائیلی حملے کے باوجود ثابت قدمی دکھا کر بہادری کی مثال قائم کردی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پیر کے سہ پہر اسرائیلی فورسز نے تہران کے تیسرے ڈسٹرکٹ میں واقع ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے کے نیوز اسٹوڈیو کو نشانہ بنایا۔
حملے کے دوران لائیو نشریات جاری تھیں اور خاتون نیوز ریڈر سحر امام رجزیہ تبصرہ کر رہی تھیں کہ اچانک ایک زور دار دھماکا ہوا اور چھت کا ملبہ کمرے میں پھیل گیا۔ اس موقع پر کچھ دیر کیلئے خاتون اینکر نے نشریات روک دیں اور اپنی جگہ چھوڑ دی۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد سحر امام بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھر اسکرین پر نمودار ہوئیں اور براہِ راست نشریات بھی شروع ہوئیں۔ جو یقیناً ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع  نے واضح طور پر کہا کہ وہ ایرانی پروپیگنڈا اور بھڑکاؤ میگافون ختم کر دینا چاہتے ہیں۔ ہم نے اسٹوڈیو اور آس پاس کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے سے پہلے ان لوگوں کو علاقے سے نکالنے کی انتظامی پیشگی وارننگ دی تھی۔

Related Posts