ایرانی وزارت سلامتی امور نے کہا ہے کہ اس نے ایک جاسوسی سیل کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی وزارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیل کا تعلق اسرائیلی موساد سے ہے۔
مقامی خبر رساں ایجنسی ’’ تسنیم ‘‘ کی اطلاع کے مطابق یہ سیل جعلی کمپنیوں کے قیام اور سکیورٹی مارکیٹنگ کے ذریعے ایران کی دفاعی صنعتوں میں “تخریب کاری” کی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
سرحد پر کشیدگی، پاکستانی علماء کا وفد طالبان حکومت سے بات کرنے افغانستان جائے گا
ایران یہ الزام الزام عائد کرتا آ رہا ہے کہ اس کی سرزمین پر ہونے والے بہت سے حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ ان حملوں میں گزشتہ برسوں میں ہونے والی جوہری تنصیبات میں تخریب کاری اور متعدد نامور سائنسدانوں کا قتل شامل ہے۔