ایران کی پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دینے کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے قومی اخبارات کے ایڈیٹرز کو دئیے گئے عشائیے میں گفتگو کے دوران ایرانی سفیر رضا امیر مقدمی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے مابین براہِ راست پروازوں کا آغاز کریں گے جس کی ہم باضابطہ تجویز دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 79پوائنٹس کی مندی

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے سے اتفاق کیا۔ پاکستان اور ایران دونوں نے اسلام آباد ایران پروازوں کیلئے ففتھ فریڈم کی سہولت چاہتے ہیں۔ فی الحال مشہد، لاہور اور کراچی کے مابین پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سفیرِ ایوان رضا امیری مقدم نے کہا کہ ہم امریکی پالیسیوں  کے باعث ایسا حل چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان کو ایران سے گیس پائپ لائن دی جائے تو کوئی پریشانی نہ ہو۔ پاکستان کو بجلی اور گیس کی مہنگائی کا سامنا ہے جبکہ ایران سستی گیس، بجلی اور سستا تیل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے چین کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کیلئے پاکستان، عراق، عمان اور چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ 

Related Posts