ایران نے دفاعی امداد مانگی نہ مہاجرین بھیجنے کی درخواست کی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں واضح کیا کہ ایران نے پاکستان سے اب تک نہ تو کسی دفاعی امداد کی درخواست کی ہے، اور نہ ہی ایرانی مہاجرین کو پاکستان لانے کا کوئی باضابطہ پیغام موصول ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 3,000 پاکستانیوں کو ایران سے وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور آئی اے ای اے سیف گارڈز کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کو خطے کے امن کے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ایران کو مکمل اخلاقی حمایت فراہم کرتا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی مختصر بات چیت محض خیرسگالی پر مبنی تھی، جسے مثبت انداز میں لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بھارت کی لداخ میں نئی ریگولیشنز کو بھی اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری واپسی کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ اسرائیل-ایران کشیدگی کے حل کے لیے ہر پرامن مذاکراتی عمل کی پاکستان حمایت کرے گا۔

Related Posts