ایران نے یوکرین کے مسافر طیارہ حادثے کے ذمہ داران کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iran ukrine plane crash
iran ukrine plane crash

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایرانی حکومت نے یوکرین کے مسافر طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعے میں ملوث افرادکو گرفتار کر لیاہے۔

ایرانی عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین طیارہ تباہ ہونے کے واقعے کی وسیع تر تحقیقات کی گئیں اور چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی ٹیموں نے جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکھٹے کیے، تاہم کتنے افراد کی گرفتاری عمل میں آئی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دی جائے گی،یہ کوئی عام معاملہ نہیں، تمام دنیا کی نظریں اس عدالت پر مرکوز ہوں گی۔

صدر حسن روحانی نے اس واقعے کو دردناک اور ناقابل معافی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ اس واقعہ میں جس کی کوتاہی ہے اس کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے یوکرین طیارہ حادثے کے متاثرین کو ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کردی

انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی ذمہ داری ایک سے زائد افراد پر عائد ہوتی ہے اور واقعے کے ذمے داران کو سزا دی جائے گی،انہوں نے حکومت کی جانب سے طیارہ گرانے کی غلطی تسلیم کرنے کو پہلا اچھا قدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ8 جنوری کو تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرین کا مسافر طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعہ کے بعدعالمی رہنماؤں نے ایران پر مسافر طیارہ مار گرانے کا الزام عائد کیا تھا تاہم ایران کی جانب سے ابتدائی طور پر ان الزامات کی تردید کی گئی تھی تاہم بعد میں مسافر طیارہ غیردانستہ طور پر نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا تھا۔

Related Posts