مینارِ پاکستان ہراسگی کیس، اقرار الحسن نے عائشہ اکرم کو بہادر خاتون قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینارِ پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم کی بہادری کے باعث ملاقات کی۔اقرارالحسن
مینارِ پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم کی بہادری کے باعث ملاقات کی۔اقرارالحسن

مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کی متاثرہ خاتون سے انٹرویو کرنے والے ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے عائشہ اکرم کو بہادر خاتون قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مشہورومعروف نجی ٹی وی شو سرِ عام کے میزبان اقرار الحسن پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کا ڈرامہ خود تیار کیا تاہم مشہورومعروف اینکر نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا صارفین جو ہراسگی کے واقعے پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پر الزامات کی بارش کر رہے تھے، پاکستان کی بدنامی کا باعث ہیں۔

یو ٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش اس وقت روکی جاسکتی ہے جب اس طرح کے واقعات روکے جائیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=IuvSyvUSK6k

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقرار الحسن کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تاہم ٹی وی اینکر نے تمام تر الزامات مسترد کرتے ہوئے عائشہ اکرم کے واقعے پر تفصیلی گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے کہا کہ ہم عائشہ اکرم سے ملاقات کیلئے اس لیے گئے تھے کیونکہ انہوں نے ایف آئی آر درج کرانے کا بہادری پر مبنی فیصلہ کیا۔

ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ پاکستان میں ایسے کتنے ہی کیسز درج نہیں کرائے جاتے۔ کسی بھی شخص کو یہ حق نہیں کہ کسی لڑکی کو لباس کی بنیاد پر ہراساں کرے۔

 قبل ازیں عائشہ اکرم کا انٹرویو کرتے ہوئے اقرار الحسن نے خدا کا شکر ادا کیا تھا کہ ان کی اولاد میں بیٹی شامل نہیں کیونکہ ملک بھر میں ہراسگی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کے عروسی لباس کے چرچے

Related Posts