کراچی: سندھ حکومت نے بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے شروع کردئیے جبکہ اقبال میمن کو چیئرمین اینٹی کرپشن تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 21 کے آفیسر اقبال میمن کو چیئرمین اینٹی کرپشن مقرر کیا گیا جبکہ علیم الدین بلو سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ مقرر ہو گئے ہیں۔
ریاض الدین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈاکٹر سیف الرحمان سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات ہو گئے۔
ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کا تبادلہ سیکریٹری انوسٹمنٹ بورڈ کردیا گیا جبکہ ناصر عباس سومرو کو ڈی جی کے ڈی اے تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 4 بھتہ خور ملزمان گرفتار