انٹر پارلیمانی یونین کی صدر کا 5 روزہ دورہ، گیبریلا کیوس بیرن آج پاکستان پہنچیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹر پارلیمانی یونین کی صدر کا 5 روزہ دورہ، گیبریلا کیوس بیرن آج پاکستان پہنچیں گی
انٹر پارلیمانی یونین کی صدر کا 5 روزہ دورہ، گیبریلا کیوس بیرن آج پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان کے 5 روزہ دورے کیلئے میکسیکو کی سیاسی رہنما اور انٹرپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیوس بیرن آج پاکستان پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ساتھ ساتھ نور خان ائیر بیس کی سیکورٹی سخت کردی گئی،  جبکہ انٹرپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس چیئرمین سینیٹ آف پاکستان صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے 5 روزہ دورے پر آرہی ہیں۔

اپنے 5 روزہ دورے کے دوران گیبریلا کیویس بیرن وزیرِ اعظم عمران خان، صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی  اور اسلام آباد کے بعد چکوال، لاہور، پسنی اور گوادر کا دورہ بھی کریں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ پر صدر انٹرپارلیمانی یونین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

رواں برس جولائی کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمنٹری یونین کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا جس کا انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ پہلی بار اِس انتخاب میں حصہ لیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت نے انٹر پارلیمانی یونین کی 131 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان سے شکست تسلیم کر لی جسے پارلیمانی سفارت کاری کے میدان میں پاکستان کی تاریخی فتح قرار دیا گیا۔

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں منعقدہ انٹر پارلیمانی یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر کے انتخاب کے لیے پاکستان اور بھارت کے مابین انتخابی مقابلہ ہونا تھا جس سے پہلے ہی گزشتہ برس اکتوبر میں بھارتی کانگریس کے رکن نے  ہار مان لی۔

مزید پڑھیں: انٹر پارلیمانی یونین  میں بھارت نے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

Related Posts