سرمایہ کاری اسکیمیں، قرضوں کا اجرا ، مالیاتی کمپنیاں پیشگی اجازت لینے کی پابند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SECP
SECP

کراچی:سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں پر بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایس ای سی پی کے بورڈ کی منظوری کے بغیر بچت یا سرمایہ کاری کی اسکیم کے اجرا کی پابندی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں ایس ای سی پی نے نان بینکنگ فنانس کمپنیز کے ریگولیشن 2008 میں ترمیم کردی ہے ۔ نئی ترمیم کے تحت نان بینکنگ کمپنیوں کو سرمایہ کاری اسکیم کے اجرا سے قبل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے منظوری لینا ہوگی اور ایس ای سی پی سے اسکیم کے رسک اور دھوکا دہی سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنیاں 3 سے 5 سال میں اقتصادی زونز میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، چینی سفیر

کمیشن کی منظوری کے بعد کمپنیاں سرمایہ کاری اسکیم کی شرائط وضوابط اپنی ویب سائٹ پر جاری کرنے کی پابند ہوں گی۔ اسی طرح اشتہاری مہم میں سرمایہ کاروں کو کمپنی کی ریٹنگ، اسکیم میں سرمایہ کاری کی کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ مدت اور تمام فوائد ونقصانات کے بارے میں پیشگی آگاہ کرنا ہوگا۔ اسی طرح نان بینکنگ کمپنیوں کیلئے قرضوں کے اجرا کی حد بھی مقرر کردی گئی ہے ۔

گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ، دیگر مقاصد کیلئے 5 لاکھ اور چھوٹے کاروباروں کیلئے 15 لاکھ روپے تک کے قرضے جاری کیے جاسکیں گے ۔

Related Posts