پی سی آئی حملہ: شر پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی آئی حملہ: شر پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
پی سی آئی حملہ: شر پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملے میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،پر تشدد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں قانون کی سنگین پامالیاں کی گئیں، ہسپتال میں عوام الناس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی جس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کوئی شخص قانون سے برتر نہیں ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت عمل میں لائی جاچکی ہے جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے ہسپتال میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تشدد پسند عناصر نے عوام کی جانیں لیں، لاقانونیت کے علمبرداروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمارا حوصلہ بلند اور عزم پختہ ہے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے،سچ کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹ کے دعوئوں کے قائل نہیں۔انتشار کی سیاست کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے 4 روز قبل اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے-ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہے-اب صرف عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے بنائے جاتے ہیں،پنجاب حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیں: حکومت سرمایہ کاری کو فروغ  دے رہی ہے ، عثمان بزدار

Related Posts