جامعہ بہاولپور اسکینڈل، اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وی سی کیخلاف تحقیقات شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ بہاولپور اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن جنوبی پنجاب نے سابق وائس چانسلر کے خلاف تحقیقات کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلامیہ یونیورسٹی میں نازیبا ویڈیوز کا مبینہ اسکینڈل کیا ہے؟

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو دے دی گئی۔ کمیٹی ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف مالی بدعنوانیوں اور انتظامیہ بے قاعدگیوں کی تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف تحقیقات کا حکم طالبات کی مخربِ اخلاق تصاویر اور منشیات کا اسکینڈل منظرِ عام پر آنے کے بعد دیا گیا۔تحقیقاتی کمیٹی یونیورسٹی اسکینڈلز سے متعلق تمام افراد کی ہر پہلو سے تفتیش کرے گی۔

قبل ازیں اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تمام تر الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ جامعہ کا چیف سکیورٹی افسر تاحال پولیس کی حراست میں ہے۔

 

Related Posts