سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 2 اعلیٰ پولیس افسران قصور وار قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC PIC

لاہور: سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 2 پولیس افسران کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی محمد نوید اور ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ کی غفلت و نااہلی کے باعث یہ سانحہ پی آئی سی رونما ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی جس کے مطابق ایس پی دوست محمد کھوسہ وکلا کی ریلی کے دوران موقع پر ہی نہ پہنچے جبکہ ایس ایس پی محمد نوید موقع پر پہنچنے کے باوجود کوئی فیصلہ نہ لے سکے۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی میں جو کچھ ہوا وہاں جانے والوں نے سب کا منہ کالا کیا، لاہور ہائیکورٹ

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قریب تعینات پولیس فورس کو مناسب طریقے سے گائیڈ نہیں کیا گیا جبکہ ہنگامہ آرائی کے وقت بروقت فیصلے کرنے کی ضرورت تھی جو نہیں کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے صورتحال میں خرابی پیدا ہوئی، رپورٹ کی روشنی میں آئندہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دونوں افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Posts