کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 3 روپے 78 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 295 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش، ٹیلی کام سیکٹر کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان
انٹر بینک میں آخری 4 سیشنز میں ڈالر 11 روپے 41 پیسے منہگا ہوا ہے۔ آخری 4 سیشنز میں قرضوں کا حجم 1437 ارب روپے بڑھ گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 323 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 398 پر آگیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔