اداکار عمران ہاشمی نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو ‘مصنوعی’ قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار عمران ہاشمی نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو 'مصنوعی' قرار دے دیا
اداکار عمران ہاشمی نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو 'مصنوعی' قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں بولڈ کردار ادا کرنے والے اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک فیک انڈسٹری ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں 20 سال گزارنے والے اداکار عمران ہاشمی سے شوبز انڈسٹری سے متعلق جب پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی حقیقت یہ ہی ہے کہ وہ ایک فیک انڈسٹری ہے اور کچھ نہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ اپنا وقت شوٹنگ کے علاوہ بالی ووڈ کی کسی بھی سرگرمی میں گزارنا پسند نہیں کرتے بلکہ وہ اپنا زیادہ وقت اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ  گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں جن کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھتے ہیں اسی لیے وہ انڈسٹری کو لے کرکسی بھی ذہنی دباؤ کا شکار نہیں۔ اداکارنے کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں اپنے پروفیشن کے علاوہ بھی سرگرمیاں ہونی چاہیے۔

Related Posts