بین الاقوامی دباؤ مسترد، طالبان حکومت کا ایک اور خواتین دشمن اقدام

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو افغان میڈیا

افغانستان کی طالبان رجیم کی جانب سے ایک اور خواتین دشمن اقدام سامنے آگیا ہے۔

طالبان رجیم کی جانب سے خواتین کو ملازمت دینے والے تمام فلاحی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں زمین کے نیچے کتنے سو سال تک انسانی ضرورت کا ایندھن موجود ہے؟

وزارت اقتصادیات نے کہا کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی، ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے، دو سال بھی قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔

حکومتی ترجمان نے کہا تھا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں خواتین استعمال کرتی ہیں۔

Related Posts