دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

جنیوا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا اہتمام اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام 10دسمبر کو کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا کے ہر امیر و غریب، کالے گورے اور کمتر و برتر انسان کو مساوی حقوق دینے سے متعلق شعور و آگہی کو اجاگر کرنا ہے۔انسانی حقوق میں مساوات سب سے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی ایجنسی کا چھاپہ، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز گرفتار

افغان عوام نے 20 سال قربانیاں دیں انسانی حقوق پر وقت دیا جائے، پاکستان

عالمی دن کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے چارٹر برائے بنیادی انسانی حقوق میں واضح طور پر تحریر ہے کہ انسانی وقار سمیت کچھ انسانی حقوق کبھی چھینے نہیں جاسکتے۔ عزتِ نفس، آزادئ اظہارِ رائے، حقوقِ نسواں اور کاروبار کا حق بھی ضروری ہے۔

ترقی یافتہ ممالک سمیت دنیا بھر میں بے شمار مقامات پر انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے جس پر اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری خاموش نظر آتی ہے۔ مسئلۂ کشمیر و فلسطین سمیت دیگر اہم مسائل اقوامِ متحدہ میں تاحال حل طلب ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان نے اگست کے دوران کابل پر قبضہ کر لیا جس کے بعد ملک میں انسانی حقوق پر سوالات کھڑے ہوگئے۔پاکستان اور او آئی سی کی درخواست پر افغانستان کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کا اجلاس بھی طلب کیا گیا۔

رواں برس اگست کے دوران اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان پر طالبان کے قبضے اواقر ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔عالمی برادری نے انسانی حقوق کے معاملات اٹھا دئیے۔ 

Related Posts