وزارت داخلہ نے نواز شریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nawaz sharif
nawaz sharif

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایک بار علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

پیر کووزارت داخلہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ میں کہا گیا کہ عبوری انتظام کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے چار ہفتے کی مدت کے لیے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے 16 نومبر کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے جہاں نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف نے حلف نامے جمع کرائے تھے۔

دوسری جانب حکومتی کلیئرنس ملنے کے بعد قطر ایئر ایمبولینس نواز شریف کو لے جانے کے لیےکل منگل کی صبح 8 بجکر 45 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سول ایوی ایشن انتظامیہ کو ایئر ایمبولینس کی اطلاع دے دی۔

ذرائع نے کہا کہ نواز شریف گاڑی کے ذریعے ایئرپورٹ جائیں گے جہاں سے ایئر ایمبولینس انہیں ساڑھے 10 بجے لے کر واپس روانہ ہوگی۔لاہور ایئرپورٹ نے ایئر ایمبولینس کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود بیرونِ ملک جا سکیں گے

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کے شرط کو مسترد کیا ۔

عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی پر انہیں علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

Related Posts