تعلیمی اداروں میں کورونا صورتحال پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تعلیمی اداروں میں کورونا صورتحال پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آج ہوگا
تعلیمی اداروں میں کورونا صورتحال پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافے سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس آج ہوگا جس کے دوران کورونا وائرس صورتحال، اداروں میں تعطیلات اور دیگر اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کریں گے جو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے متعلق صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کے مابین مشاورت ہوگی۔ موسمِ سرما کی چھٹیاں جلدی اور طویل کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارتِ تعلیم نے صوبوں کو کورونا کیسز میں اضافے پر تعلیمی اداروں کیلئے مختلف تجاویز بھجوائی تھیں۔ موجودہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی گفت و شنید متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی تعلیمی اداروں کو 31 جنوری تک بند کرنے کی تجویز دے چکی ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کیسز کی روک تھام اور طلباء کی صحت و تندرستی کا تحفظ ہے۔

تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز کے پیشِ نظر بند کیا جائے گا، کھلا رکھا جائے گا یا ایس او پیز کی پابندیاں سخت کی جائیں گی، اِس حوالے سے حتمی فیصلہ آج صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ اجلاس میں کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق

Related Posts