براڈ شیٹ کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
براڈ شیٹ کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی
براڈ شیٹ کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ سال دو ہزار میں شروع ہوا تھا۔ این آراو ملنے کے بعد براڈشیٹ کا معاملہ سردخانے میں چلا گیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قوم کے پیسے لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے گئے۔ قومی خزانے پر شب خون مارا گیا، پی ڈی ایم عوام کیلئے قصہ پارینہ بن گئی۔ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوئی نہیں، اس میں موجود کچھ نقائص کو دورکرنے کی ضرورت ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ براڈشیٹ کے معاملے پرحقائق سے قوم کو آگاہ کریں، وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ براڈ شیٹ کو کیسے خریدنے کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب بجلی بریک ڈاؤن کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی گئی۔اجلاس میں وزیرتوانائی عمر ایوب نے بتایا کہ بجلی بحالی کیلیے فوری اقدامات کیے گئے تھے۔

کابینہ نے لیگل اینڈ جسٹس ایڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نیشنل طب کونسل کے نئے ایڈمنسٹریٹر۔۔۔پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں اسامہ ستی قتل کیس بھی زیربحث آیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لواحقین جن سے چاہیں تحقیقات کرائیں، انصاف ہو گا، کیس کو مثالی بنائیں گے۔نوشہرہ میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔قرضوں کے علاوہ بیرونی فنڈز سے متعلق بریفنگ موخرکردی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ دور اجلاسوں کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق بل،۔ہائی سپیڈ ڈیزل کو عام ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس سٹیشن ڈیکلیئر کرنے کی منظوری دی گئی۔

Related Posts