انسٹاگرام اور فیس بک نے بھی بلیوٹک کیلئے ماہانہ فیس کی وصولی شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی بلیو ٹک کے لئے ماہانہ فیس کی وصولی شروع کردی۔

میٹا نے اپنے دو پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک کے لیے پیسوں کی وصولی شروع کردی ہے۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر امریکا میں اپنے صارفین کیلئے ماہانہ رقم کے بدلے اس سروس کا آغاز کیا ہے، اگر آپ ویب پر سائن اپ کرتے ہیں تو آپ کو ہر ماہ 11.99 ڈالر اور موبائل ایپ اسٹور سے سائن اپ کرتے ہیں، تو آپ کو 14.99 ڈالر ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

ااگر آپ ویب پر سائن اپ کرتے ہیں تو آپ کو بلیو چیک مارک صرف فیس بک پر ہی ملے گا، لیکن موبائل ایپ اسٹور کے ذریعے سائن اپ کرنے والوں کو فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر بلیو چیک مارک ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ 2سال بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپس آگئے

واضح رہے کہ انسٹاگرام میں اب تک صرف میڈیا ہاؤسز، مشہور شخصیات اور سیاستدانوں کے اکاؤنٹس ہی تصدیق شدہ ہوا کرتے تھے لیکن اس حوالے سے میٹا نے اپنے قواعد میں تبدلی کی ہے۔

انسٹاگرام پر بلیو ٹِکس خریدنے کے لیے آپ کی عمر 18 سال ہونی چاہیے، آپ کو اپنا فوٹو آئی ڈی جمع کروانا ہوگا اور تصدیقی عمل سے گزرنا ہوگا۔

میٹا پر آپ کی تصدیق ہو جانے کے بعد آپ کے لیے پروفائل کا نام یا ڈسپلے نام یا پروفائل پر کوئی اور معلومات تبدیل کرنا آسان نہیں ہوگا، آپ کو دوبارہ تصدیقی عمل سے گزرنا پڑے گا۔

Related Posts