اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صابرحمید عرف صابر مٹھو کے خلاف انکوائری ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے شروع کی۔ تحقیقات کیلئے ملزم کو 23 اکتوبر کو اکاؤنٹس میں بڑے پیمانے پر مشکوک لین دین پر طلب کر لیا گیا جو 23اکتوبر کو ایف آئی اے میں پیش ہوں گے۔
سندھ اسمبلی کے پرنٹنگ بجٹ میں 50کروڑ کا گھپلا، معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی سفارش
فیڈرل انوسٹی گیشن بیورو (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ صابر حمید کے 19 اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن میں سے 14 پاکستانی ہیں جبکہ تمام 19 اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن کی مالیت 5 اعشاریہ 14ارب بتائی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے ملزم سے بیرونِ ملک دوروں اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا جن کو اپنے اور اہلِ خانہ کے نام پر پاکستان اور بیرونِ ملک خریدی گئی غیر ملکی کرنسی اور آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے پرنٹنگ اینڈ پبلی کیشن کے بجٹ میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف سامنے آیا جس کا معاملہ محکمۂ اینٹی کرپشن کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔