ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل، ڈی ایس ریلوے سمیت 20سے زائد افراد ذمہ دار قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل، ڈی ایس ریلوے سمیت 20سے زائد افراد ذمہ دار قرار
ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل، ڈی ایس ریلوے سمیت 20سے زائد افراد ذمہ دار قرار

کراچی: ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات 2 ماہ بعد مکمل ہوگئیں، رپورٹ میں ڈی ایس ریلوے سمیت 20 سے زائد افراد کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے کی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ  ڈی ایس ریلوے سکھر سمیت 20 سے زائد افسران اور ملازمین حادثے کے ذمہ دار ہیں جبکہ پٹڑی کا جوائنٹ ٹوٹ جانا حادثے کی وجہ بن گیا۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ ٹوٹ جانے کے باعث ٹرین ڈی ریل ہو کر دوسرے ٹریک پر جا گری، تاہم ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ لگیج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا۔ 

یاد رہے کہ ملت اور سرسید ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیگج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق 2.1 ٹن سامان لیگج وین میں بک ہونا چاہیے، ملت ایکسپریس ٹرین کے ساتھ لگی لیگج وین کو چیک کیا گیا کہ مقررہ کردہ قوانین سے زیادہ سامان تو بک نہیں تھا، حقائق چھپانے اور احکامات کو نہ مانتے ہوئے لیگج وین کو لاہور کی بجائے فیصل آباد بھجوادیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈہرکی ٹرین حادثہ، انکوائری رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں

قبل ازیں کراچی جانے والی سر سیّد ایکسپریس ملت ایکسپریس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے  میں 60 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 یہ افسوسناک حادثہ جون کے آغاز میں ڈہرکی کے قریب پیش آیا۔سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے مابین تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد بوگیوں میں پھنس گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سرسید ایکسپریس کا ملت ایکسپریس سے تصادم، 60سے زائد جاں بحق

Related Posts