بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک معصوم بچی 20 منٹ تک لفٹ میں محصور رہی، اس دوران بچی چیختی چلاتی رہی اور مدد کے لئے پکارتی رہی، تاہم 20منٹ تک بچی کی مدد کے لئے کوئی نہ پہنچا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک اپارٹمنٹ کی لفٹ میں پھنس جانے کے باعث معصوم بچی کو اذیت اُٹھانا پڑی، لڑکی 20 منٹ تک پھنسی رہی، اس دوران مدد کے لئے صدائیں دیتی رہی۔
That kid is not going to use lift for the rest of her life.
She was apparently stuck in Janeshwar enclave apartment lift for 20 mins in #Lucknow pic.twitter.com/qGD7bj2E6e
— Arvind Chauhan ????????️ (@Arv_Ind_Chauhan) October 4, 2023
چھوٹی بچی کی خوفناک آزمائش کی ویڈیو لفٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں، معصوم بچی جس نے اسکول کا یونیفارم پہنا ہوا ہے،مدد کے لئے پکار رہی ہے، جب وہ لفٹ کا دروازہ خود کھولنے کی کوشش کرتی ہے، اس دوران لفٹ میں گر بھی جاتی ہے۔
بچی کو ایک موقع پرخوفزدہ دکھایا گیا ہے، ہاتھ جوڑ کر کیمرہ کی طرف منہ کرکے کسی سے بچانے کی درخواست کررہی ہے، بچی کو لفٹ کے دروازوں کو پیٹتے اور لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے یہاں تک کہ وہ کسی سے دروازہ کھولنے کے لئے التجا کرتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق خوش قسمتی سے، ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا کیونکہ معصوم بچی کو بعد میں خراب لفٹ سے بچا لیا گیا، اگرچہ اس عمل میں کافی دیگر لگی تھی۔
مزید پڑھیں:عیسائی قافلے پر نفرت آمیز حملے کے بعد فلسطین میں مسیحی یہودی کشیدگی
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے لفٹس کی بروقت دیکھ بھال کی ضرورت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ لفٹ کی سواری کے دوران بچوں کے ہمراہ کسی بڑے شخص بھی ہونا چاہئے۔