بغداد :عراق کے دارالحکومت بغداد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں الوثبہ اسکوائرمیں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الوثبہ اسکوائر میں پولیس کی طرف سے کی گئی آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کئی افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، دونوں اطراف سے ایک ایک قیدی رہا