کراچی میں طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو آج پیش کی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو آج پیش کی جائے گی
کراچی میں طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو آج پیش کی جائے گی

کراچی: قومی ائیر لائن کے اندوہناک حادثے میں 97 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ صرف 2 افراد خوش قسمتی سے زندہ بچنے میں کامیاب ہوئے، حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج ایوی ایشن ڈویژن کو پیش کی جائے گی۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ائیر کرافٹ اینڈ انوسٹی گیشن بورڈ(طیارہ حادثے پر تحقیقاتی بورڈ) کے سربراہ ائیر کموڈور عثمان غنی بورڈ کو پیش کریں گے۔ رپورٹ میں کپتان کے ڈیوٹی روسٹر سمیت تمام شواہد، ائیر ٹریفک کنٹرولر سے گفتگو اور طیارے کی لینڈنگ پر بنائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی شامل ہیں۔

فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ اور کاک پٹ وائس ریکارڈ سے ملنے والی معلومات بھی رپورٹ کا حصہ ہوں گی جبکہ قومی ائیر لائن کا یہ طیارہ 22 مئی جمعۃ الوداع کے روز کراچی کے علاقےماڈل کالونی میں گرا جس کے بعد اس پر تحقیقات کیلئے ائیر کرافٹ اینڈ انوسٹی گیشن بورڈ قائم کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے حکم پر پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر امیگریشن 9 روز قبل جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر ہوئے۔ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیئر ترمذی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد امین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ تحقیقات  میں ایف آئی اے ٹیم بھی شامل

Related Posts