کراچی:مہنگائی کا جن قابومیں نہ آسکا،نومبرکے پہلے ہفتے میں غریبوں کیلئے مہنگائی کی اوسط شرح 22 فیصد سے تجاوز کر گئی، ۔مہنگائی نے غریب اورمتوسط طبقے کاجینا دوبھر کردیا۔
،ادارہ شماریات کیمطابق نومبرکے پہلے ہفتے کے دوران ٹماٹر ،آلو،پیاز،لہسن،گھی،انڈوں،دالوں اورمٹن سمیت 20 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 22فیصد تک اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
مزید پڑھیں :ملک میں مہنگائی میں مزیداضافے کا خدشہ ہے،گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا
کپڑا، صابن، جلانے والی لکڑی، پٹرول اور ڈیزل کی روزبروزبڑھتی قیمتوں نے بھی عوام کوپریشانی میں مبتلاکررکھا ہے۔
ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی51 بنیادی اشیا میں سے43اشیا کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں289 فیصدتک اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
جس کے باعث ہفت روزہ بنیاد پرمہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح19.03فیصدتک پہنچ گئی۔30ہزارروپیماہانہ کمانیوالوں کے لئے تو مہنگائی کی شرح 22.09 فیصدرہی۔
یہ بھی پڑھیں :رواں سال مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 11.37اضافہ