دسمبر میں مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 24.50 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد رہی، ماہانہ مہنگائی کی شرح نومبر 2022 میں 23.8 فیصد پر تھی۔ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں پچھلے ماہ کی نسبت 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں پھل 13.36 فیصد، پیاز 9.99 فیصد، انڈے 9.71 فیصد، گندم 9.45 فیصد، چکن 5.43 فیصد اور چینی 3.12 فیصد مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک اور کمپنی کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ بند کرنیکا اعلان

ایک ماہ کے دوران ٹماٹر 53.96 فیصد، تازہ سبزیاں 24.89 فیصد، دال مسور 2.41، دال چنا 2.14، فیصد اور خوردرنی گھی 2.03 فیصد سستے ہوئے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے نان بائیوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے اور روٹی کی قیمت 20 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ تندوری کلچہ 25 روپے کے مقابلے 30 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ریٹ لسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روغنی نان کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 50 روپے ہوگی۔

Related Posts