ملک بھر میں 1 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.4فیصد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 1 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.4فیصد اضافہ
ملک بھر میں 1 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.4فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ برس اگست میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 ماہ میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.4فیصد اضافہ ہوا۔ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کی شرح 26.2فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے سستا ہو گیا

وفاقی ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 28.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک سال میں دال مسور 114.34فیصد،  دال ماش 52.70 فیصد مہنگی ہوئی۔ پیاز کے نرخ 90.14 فیصد، ٹماٹر کے 38.02 فیصد بڑھ گئے۔

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  گزشتہ 1 سال میں خوردنی تیل کی قیمت 74.66 فیصد، سبزیاں 41.62 فیصد، مصالحہ جات 17.43 فیصد، بجلی کی فی یونٹ قیمت 123.37 فیصد جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 84.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں اسٹیشنری کی قیمت میں 44.12 فیصد جبکہ کپڑوں کی قیمت میں 23.53 فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ سی پی آئی کی شرح 27.3 فیصد تک جا پہنچی جو گزشتہ برس اگست میں 8.4 فیصد تھی۔  مہنگائی میں کم وبیش 3گنا اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts