حکومتی نااہلی کے باعث مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، مصطفی کمال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کا گلا نااہل وفاقی اور تعصب زدہ صوبائی حکومتیں مل کر دبا رہی ہیں۔

وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان کہتے تھے کہ اگر مہنگائی ہو تو سمجھ لیں کہ حکمران کرپٹ ہے۔ محسوس ہورہا ہے کہ کراچی والوں کو وزیراعظم کراچی سے منتخب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

حکومتی نااہلی و ناکامی کے باعث مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، ہر تھوڑے دن بعد بجلی اور گیس کے نرخ بڑھا کر جہاں ایک طرف کراچی کی صنعتوں کو بند کرنے، تجارتی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے، تو دوسری طرف عام آدمی کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔

96 فیصد عوام دو وقت کی روٹی تک سے محروم ہوگئے ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے نام پر عوام کو منتقل ہونے والے اختیارات اور وسائل پر صوبائی حکمران قابض ہیں۔ ملک چلانے والوں کو سمجھنا ہوگا کہ کراچی کی بربادی میں پاکستان کی بربادی ہے۔

اس ملک میں ایک نئے سیاسی اور سوشل کانٹریکٹ کی اشد ضرورت ہے۔ جب تک این ایف سی کی طرز پر پی ایف سی کا اجرا لازم نہیں کیا جائے گا تب تک پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ اصلاحات کے بغیر پاکستان صحیح سمت میں گامزن نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی کے مسائل کا حل پیش کررہی ہے۔

ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم نے دلوں کو دلوں سے جوڑ دیا اور سیاسی مفادات کے حصول کی جنگ کی وجہ سے بڑھتی ہوئی لسانی نفرتوں کے آگے بند باندھ دیا۔ سندھ کے دانشوروں سمیت عام سندھی عوام اور مہاجروں نے ہماری بات سمجھ رہے ہیں اور ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کر کے تفرقات مٹا کر شرانگیزی کو روکنے کے عظیم مقصد میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔

Related Posts