مہنگائی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: وزیراعظم کی عوام سے گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ این آر او مانگنے والے پارلیمنٹ میں شور مچاتے ہیں، بولنے نہیں دیتے، اس لئے کوشش تھی ہر ماہ بعد عوام کے سوالوں کا جواب دوں۔

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا،شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر نہیں قومی مجرم سمجھتا ہوں، مجرموں سے مفاہمت کروں گا تو قوم سے غداری کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ میں عوام سے ٹیلی فون پربراہ راست گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست ہمارا منشور ہے، جب اقتدار میں آئے تو ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ ہر ماہ لوگوں کے سامنے آ کر جواب دوں۔ اصولاً سوالات کے جوابات پارلیمنٹ میں دینے چاہئیں مگر اپوزیشن اراکین شور مچا دیتے ہیں اور مجھے بولنے نہیں دیا جاتا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں غربت کم ہوئی، کسانوں کی آمدن میں 73فیصداضافہ ہوا، جی ڈی پی میں 5.37 فیصداضافہ ہوا،ہم نے ڈاکوؤں کیساتھ کوئی مفاہمت نہیں کرنی، سیاست میں ان ڈاکوؤں کیخلاف ہی آیا ہوں۔

قوم سے براہ راست گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران عوام پر 8 ارب روپے خرچ کیے، ملکی مسائل کو حل کیا تو کورونا آ گیا جس سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ کورونا کی وجہ سے دنیا کو بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کامسئلہ نہیں،بد قسمتی سے ہمیں 20 ارب ڈالرکا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، روپے کی قدر گرنے سے جو چیزیں امپورٹ کرتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہیں، کورونا کے سبب پوری دنیا کی معیشت کو دھچکا لگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہنگائی کے مسئلے سے بہت جلد نکل جائیں گے، پاکستان میں 8 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کروں گا، پام آئل پوری دنیا میں مہنگا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تعمیراتی سیکٹر میں رکاوٹیں دور کیں، 30 لاکھ گھر بن رہے ہیں، کپاس، گنا، مکئی، چاول اور گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کاافغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کے حل کیلئے آوازاٹھانے کاعزم

وزیر اعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے، صنعتکاروں کو بلا کرکہوں گا تنخواہ دار طبقے کی تنخواہیں بڑھائیں، لوگوں کو گھر بنانے کیلئے 40 ارب روپے دے چکے ہیں۔