اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 7 روز کے دوران گوشت اور سبزی سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ گزشتہ 7 روز میں 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر 21 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں 139 پوائنٹس کی تیزی