مہنگائی: سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی: سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
مہنگائی: سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں  تجارتی اوقات کے دوران سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 1510 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔ پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والے اس اضافے سے مقامی مارکیٹ پر بھی منفی اثر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک پاک چین تعقات کے لیےگیم چینجرہے، چینی سفیر

جیولرز ایسوسی ایشن حکام کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سونے کی موجودہ قیمت 87 ہزار 7 سو روپے فی تولہ  جبکہ اس کے مقابلے میں 10 گرام سونے کی قیمت 75 ہزار 1 سو 88 روپے ہو گئی۔

 موجودہ اضافے کے بعد شہر قائد کے ساتھ ساتھ حیدر آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سونے کی  اضافہ شدہ قیمتوں کا اطلاق کیا گیا  اور صوبائی و وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام اہم شہروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ 1990ء کی دہائی سے ہی پیسا بیرون ملک جانا شروع ہوگیا تھا جبکہ  گزشتہ 20 سالوں میں 6 ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل ہوئے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبرزیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ماضی میں پیسہ باہر گیا، لوگوں نے بیرون ملک محفوظ ٹھکانے بنائے، انہوں نے  اعتراف کیا کہ بیرون ملک بھیجی گئی رقم واپس پاکستان نہیں لائی جاسکتی،  بیرون ملک بھیجے گئے سرمائے کو واپس پاکستان لانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  گزشتہ 20 سالوں میں 6 ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل ہوئے، چیئرمین ایف بی آر

Related Posts