جنوری میں مہنگائی کی شرح 26 فیصد تک رہنے کی توقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے جنوری میں مہنگائی کی شرح 26 فیصد تک رہنے کی توقع کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، زرمبادلہ ذخائر کو بچانے کے لیے درآمدات کو روکا جا رہا ہے،چھ ماہ میں برآمدات میں 6.8 اور درآمدات میں 18.2 فیصد کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ جولائی سے دسمبر تک ترسیلات زر میں 11.1 فیصد کمی ہوئی،27 جنوری کو زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالرز تھے،رواں سال معاشی شرح نمو سست رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کوریا کا کرپٹو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک مہنگائی کی شرح 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہونے کی وجہ سے ملک میں دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔

کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے ملک میں دالوں کی قلت کا عندیہ دے دیا ہے، ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینر ریلیز نہیں کیے جارہے ہیں، پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کینٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ہے۔

Related Posts