قازقستان: الماتے میں طیارے کے ملبے سے شیر خوار بچہ معجزانہ طور پر زندہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قازقستان: الماتے میں طیارے کے ملبے سے شیر خوار بچہ معجزانہ طور پر زندہ برآمد
قازقستان: الماتے میں طیارے کے ملبے سے شیر خوار بچہ معجزانہ طور پر زندہ برآمد

قازقستان کے شہر الماتے سے دارالحکومت نور سلطان جانے والا طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس کے ملبے سے ایک  شیر خوار بچہ برآمد ہوا ہے جو معجزانہ طور پر حادثے کے باوجود زندہ بچ گیا۔

سماجی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر طیارے کا ملبہ اور زندہ بچ جانے والے بچے کی ویڈیو ملاحظہ کی جاسکتی ہے جسے 2 روز قبل شیئر کیا گیا۔ اب تک ویڈیو کو 54 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو حکام ملبے سے شیر خوار کو صحیح سلامت لارہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مثبت ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سلامتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے طیارے کے حادثے کے باعث متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جن کے پیارے ان سے بچھڑ گئے، زندگی کی طرف واپس کیسے لوٹیں گے؟

صارفین کا کہنا تھا کہ واقعے میں زندہ بچ جانے والے افراد کے لیے خوشی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ جو لوگ طیارے کے حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان کے لیے دُعائیں بھی کی گئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قازقستان کے شہر الماتے میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے بعد  گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ طیارے میں 100 افراد سوار تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عملے کے 5 افراد سمیت کل 100 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث دو روز قبل گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ الماتے سے وفاقی دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: مسافر بردار طیارہ  تباہ، 9 افراد جاں بحق

Related Posts