کراچی: نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں چنگ چی رکشوں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے اپیل کی ہے کہ صنعتی ایریا اور اس کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کا خاتمہ کیا جائے۔
نکاٹی کے صدر نے ڈی آئی جی ٹریفک کی توجہ مسلسل ٹریفک جام اور سگنلز پر چنگچی رکشوں کے قبضے کے طرف مبذول کرواتے ہوئے کہاکہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے داخلی و خارجی راستوں پر اکثر اوقات بدترین ٹریفک جام رہتا ہے کیونکہ سڑکوں اور اندرونی راستوں اور سگنلز پر چنگچی رکشوں کے ڈیرے ہیں جس کی وجہ سے فیکٹریوں میں خام مال کی سپلائی اور برآمدی مال کی ترسیل تاخیر کا شکار ہوتی ہے ۔
انہوں نے نشاندہی کی ٹریفک پولیس کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے چنگچی رکشہ والوں نے ڈیرے جمالیے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں دوبارہ پابندیاں، ریسٹورنٹ، سینماء ملازمین اوراساتذہ گزربسر کیسے کرینگے؟