وزیراعلیٰ سندھ ٹیکسٹائل ویلیو چین کھولنے کی اجازت دیں، سلیمان چاؤلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Site industries shutdown due to zero gas pressure

کراچی : سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیمان چاؤلہ نے ویراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈاؤن اسٹریم ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کی پیداواری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کرونا سے ہونے والے سنگین معاشی بحران سے نمٹنے اور صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں ٹیکسٹائل صنعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان کی مجموعی برآمدات میں اس سیکٹرکا برآمدی شیئر بھی سب سے زیادہ ہے لہٰذا حکومت کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سلیمان چاؤلہ نے کہاکہ صنعتکار برادری نے خطیر مالی نقصانات کے باوجود ملک اور قوم کے بہتر ترین مفاد میں کرونا وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کے ہر فیصلے کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اپنی صنعتوں کو بند رکھا تاہم اب حکومت نے ایس اوپیز پر عمل درآمد سے مشروط صنعتیں بدتریج کھولنے کی اجازت دی ہے مگر اس کے ساتھ ہی حکومت کو ٹیکسٹائل انڈسٹری سے جڑی دیگر صنعتوں کو بھی کھولنے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے صرف برآمدی آرڈرز کی حامل صنعتوں کو پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی اور ساتھ ہی یہ پابندی بھی عائد کی کہ ان صنعتوں کی اپنی ورکرز رہائشی کالونیاں بھی ہونا ضروری ہیں جہاں ایس اوپیز پر سخت سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ صنعتوں نے ایس اوپیز پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

انہوں نے حکومت کو یہ باور کروایا کہ جب تک ڈاؤن اسٹریم ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی اس وقت تک حکومت کا بڑی صنعتوں کو پیداواری سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی ملک کو درپیش معاشی بحرانوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی ،ملک بھر میں مارکیٹس کھل گئیں، کاروباری سرگرمیاں بحال

سلیمان چاؤلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل ویلیو چین کی پیداواری سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنی پوری سپلائی چین کے ساتھ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکے بصورت دیگر پیداواری سرگرمیاں رکاوٹ کا شکار ہوجائیں گی اور اس کے نتیجے میں اس اہم برآمدی صنعت سے جڑی ڈاؤن اسٹریم صنعتوں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts