پاکستان سے دو طرفہ تجارتی و کاروباری تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انڈونیشین سفیر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر آدم ٹوگیو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستان سے دو طرفہ تجارتی و کاروباری تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہمارے ملک میں پاکستانی مصنوعات کی کافی مانگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقعے پر انڈونیشین سفیر نے پاکستانی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافے اور تجارتی و کاروباری تعلقات کو مستحم کرنے کا خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، فی کلو آٹا 145 روپے کا ہوگیا

انڈونیشین سفیر آدم ٹوگیو نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی سطح پر کئی مشترک قدریں ہیں اور ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) پر ابتدائی معاہدہ بھی ہے جس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملا۔ 220 ٹیرف لائنز پر ریٹ صفر ہے جبکہ پاکستان روایتی جڑی بوٹیوں کی بہت صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشین سفارتخانہ فوڈ فیسٹیول اور مختلف نمائشوں میں شرکت کر رہا ہے۔ سفیرِ انڈونیشیا آدم ٹوگیو کا کہنا ہے کہ آسیان ممالک کی فہرست میں انڈونیشیا کی نظر میں پاکستان کی بہت اہمیت ہے۔ پاکستانی تاجر آسیان پلیٹ فارم سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سفیرِ انڈونیشیا نے کہا کہ پاکستانی تاجر توانائی، پام آئل، کوکو نٹ آئل، فوڈ پراسیسنگ، حلال کھانوں، سیاحت اور ملبوسات کے شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

 

Related Posts