بھارتی وزیر اعظم مودی کا نواز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیتی خط

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
بھارتی وزیر اعظم مودی کا نواز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیتی خط
بھارتی وزیر اعظم مودی کا نواز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیتی خط

لندن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نواز شریف کے نام تعزیتی خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے نواز شریف کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

نریندر مودی نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر نوازشریف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا،انہوں نے خط میں لکھا کہ 2015 میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر نے11دسمبر کو تعزیتی خط نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو بھجوایا اور بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو تعزیتی خط نوازشریف تک خود پہنچانے کی درخواست کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ شمیم اختر 93 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انتقال کے وقت وہ بیٹے نواز شریف کے ساتھ لندن میں تھیں۔اُن کی میت کو پاکستان لایا گیا تھا، اور یہیں تدفین ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ شمیم بیگم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔