بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا
بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا

نئی دہلی: بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے انجن سپلائی چین اور پی این ڈبلیو کے مسائل کی وجہ سے 50 ائیربس اے 320 طیارے گرانڈ کر دیے ہیں۔

تاہم اس اہم تکنیکی مسئلے کے باوجود ائیرلائن کے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایئر لائن اپنا آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بجٹ کیریئرز میں سے ایک کمپنی کے ایک سینیئر اہلکار کا کہناتھا کہ پی اینڈ ڈبلیو انجنوں کے ساتھ مسلسل مسائل پر قابو پانے کے لیے ان کی خریداری کے اگلے آرڈر کے لیے انجن فراہم کرنے والی کمپنی کو تبدیل کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار نے آخر کار سکھ باغی رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ اگست 2005 میں وجود میں آنے والی بھارت کی انڈیگو ائیر محض 16 سال کے عرصے میں بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن کے طور پر سامنے آئی ہے جو 310 طیاروں کے ساتھ دنیا بھر میں 101 ڈسٹی نیشنز پر آپریشن بحال رکھے ہوئے ہے۔

Related Posts