بھارت کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے
بھارت کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے

ممبئی: بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائیک ممبئی کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، کچھ دن پہلے وہ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اور ان کے سر پر معمولی چوٹ آئی تھی۔

سدھیر نائیک اسپتال میں اپنے چاہنے والوں کو تنہا چھوڑ گئے، انہوں نے 70کی دہائی میں بھارت کی جانب سے 3ٹیسٹ اور 2ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، اس کے علاوہ انہوں نے 85فرسٹ کلاس میچز میں 35.29کی اوسط سے 4ہزار 376رنز بنائے۔

سدھیر نائیک ڈومیسٹک کرکٹ میں ممبئی کے سابق کوچ بھی تھے، اس کے علاوہ سدھیر نے ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

مزید پڑھیں:کیوی کپتان کین ولیمسن کیلئے بابراعظم کا نیک خواہشات کا پیغام

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی بھی انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال پر بھارتی کرکٹ بورڈ، موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts