رضوان نے سری لنکا کیخلاف جیت کو فلسطینیوں کے نام کیوں کیا؟ بھارتی صحافی نے آئی سی سی سے شکایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف شاندار جیت فلسطینیوں کے نام کرنا بھارتی صحافی کو پسند نہ آیا۔

حیدر آباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیند قبل پورا کیا، عبد اللہ شفیق اور محمد رضوان نے شاندار سنچریاں اسکورکیں اور محمد رضوان کو 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سری لنکا کیخلاف میچ کے بعد محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا یہ جیت غزہ میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کیلئے ہے، ساتھ میں انہوں نے دعا والا ایموجی بھی بنایا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جیت میں اپنا حصہ ملانے پر خوشی ہے لیکن جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص طور پر عبد اللہ شفیق اور حسن علی جنہوں نے قومی ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔

ذکاء اشرف پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے کل بھارت روانہ ہونگے

تاہم، محمد رضوان کا جیت غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنا بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے آئی سی سی سے محمد رضوان کی شکایت کردی۔

وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پر رضوان کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟، مجھے یاد ہے کہ 2019 کے ورلڈکپ کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا، انہوں نے آئی سی سی سے سوال کیا کہ کیا رضوان کے اس عمل کی اجازت ہے؟۔

Related Posts