دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی جریدے فارن پالیسی نے عالمی دہشت گردی تنظیم داعش اوربھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بھارت کو سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا ہے، رپورٹ کے مطابق بھارت کے داعش کے ساتھ عالمی روابط ہیں۔

امریکی جریدے نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کارندے پاکستان، افغانستان اور کشمیر میں سرگرم ہیں جنہوں نے افغانستان اور شام کوبنیاد بناکردہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ بھارت داعش کے ذریعے مختلف ممالک میں دہشت گردنظریات کو فروغ دے رہاہے۔

امریکی رپورٹ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے،دہشت گرد گروپوں کو تربیت، مالی اور مادی امداد فراہم کرنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ پاکستان دنیا کے ہر فورم پر بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور اقدام کو اقوام عالم کے سامنے نمایاں کررہا ہے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے اور گزشتہ سال اگست میں خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے جاری غیر انسانی محاصرے پر بھی بھرپور آواز اٹھائی اور اب بھارت کے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر انسانی اقدامات کے علاوہ دہشت گردانہ سرگرمیاں پوری دنیا کے سامنے عیاں ہورہی ہیں۔

خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والا دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والا بھارت دنیا میں قیام امن و سلامتی کیلئے خدمات انجام دینے کے بجائے اکھنڈ بھارت ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہر طرح کے غیر قانونی و غیر انسانی افعال سر انجام دے رہا ہے اور نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارت میں انتہاء پسندی تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔

بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں نئی بات نہیں ہے، کشمیر،بلوچستان اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کے کئی شواہد موجود ہیں جبکہ حاضر سروس نیوی افسر کل بھوشن یادیو بھی بھارت کا مکروہ چہرہ ہے، بھارت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے داعش سے گٹھ جوڑ کرکے ناصرف پاکستان بلکہ افغانستان میں بھی بدامنی میں ملوث ہے اور افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے داعش کا استعمال کررہا ہے۔

پاکستان ہمیشہ سے بھارتی مذموم عزائم سے دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے ، برطانیہ، امریکا، ترکی اور دیگر ممالک سے بھی وقتاً فوقتاً بھارتی جارحیت کیخلاف آوازیں اٹھتی رہی ہیں لیکن اقوام عالم کا سرد رویہ بھارت کو شہ دینے کے مترادف ہے۔

بااثر ممالک کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کے جارحانہ اقدامات میں تیزی آرہی ہے اور بھارت خطے کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کی کوششوں میں مصروف ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھارت کے دہشت گردانہ عزائم کیخلاف آواز اٹھائے اور بھارتی جارحیت کا نوٹس لیکر فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related Posts