بھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کو قتل کی دھمکی دینے والے سندر راجپورت کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندر راجپوت نامی شخص نے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
محمد شامی کو قتل کی دھمکی ملنے کے بعد ان کے بھائی محمد حسیب نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مقدمہ درج کروایا دیا ہے ۔
ایف آئی آر انڈین پینل کوڈ (بی این ایس) 2023 کی دفعہ 308 (4) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ترمیمی) ایکٹ، 2008 کی دفعہ 66 ڈی اور 66 ای کے تحت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے احکامات کے بعد درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل محمد شامی سے ایک کروڑ بھارتی روپے تاوان طلب کیا گیاہے۔
ہندوستانی فاسٹ بالر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملی، امروہہ پولیس کی جانب سےکارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔