بھارتی ریاست اتر پردیش نے فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کو ٹیکس فری قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیشن نے فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کو ٹیکس فری قرار دے دیا ہے۔

اسلام مخالف فلم کو جمعہ 5 مئی کو بھارت میں ریلیز کیا گیا ہے، فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

انتخابات سے قبل فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی ریلیز بھارتی انتہا پسندوں کا اسلام مخالف پروپیگنڈا ہے جس کی ریلیز کو روکنے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم کو مدھیہ پردیش اور اتر پردیش دونوں میں ٹیکس فری کرنے کے فیصلے سے تنازعات میں مزید اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے، انہوں نے فلم کو ’مسخ شدہ کہانی‘ قرار دیا ہے۔

Related Posts