بھارتی موسیقار بپی لہری علالت کے باعث 69سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

heres-how-pakistani-celebrities-mourn-on-demise-of-bappi-lahiri/
heres-how-pakistani-celebrities-mourn-on-demise-of-bappi-lahiri/

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف موسیقار و گلوکار بپی لہری علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 69 سال تھی اور گزشتہ 1ماہ سے زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق بپی لہری کا انتقال ہسپتال میں علاج کے دوران ہوا۔ ایک ماہ قبل مختلف طبی مسائل کے باعث بپی لہری ہسپتال داخل ہوئے تاہم 2 روز قبل ہی انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی مشہور شخصیات نے ویلنٹائن ڈے کیسے منایا؟، تصویری تجزیہ

گزشتہ روز اچانک بھارتی موسیقار کی طبیعت بگڑ گئی، بپی لہری کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا، تاہم ان کا علاج شروع نہ کیا جاسکا۔ ہسپتال کے مطابق بپی لہری کو لو بلڈ پریشر کی شکایت تھی۔

ہسپتال کے مطابق بپی لہری کو جب علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا تو بلڈ پریشر کم ہونے کے علاوہ نبض بھی ڈوبی ہوئی تھی۔ ان کا علاج کرنے کی کوشش بھی کی گئی، تاہم بہت دیر ہوچکی تھی۔وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی وزیر اعظم سمیت مختلف معروف شخصیات نے بپی لہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بپی لہری کی موسیقی وسیع نوعیت کے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کرتی تھی۔ 

وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بپی لہری کو بھارت میں نسل در نسل ان کی موسیقی کے باعث یاد کیا جائے گا۔ ان کی ہنس مکھ فطرت ہر شخص یاد کیا کرے گا۔

نریندر مودی نے مزید کہا کہ مجھے بپی لہری کے انتقال سے بہت افسوس ہوا ہے۔ میں ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور بپی لہری کے کام کو سراہتا ہوں۔ 

Related Posts